انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے سہولت کار ساجد احمد کو 14سال قید کی سزا سنا دی۔
سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کارروائی کر کے دہشت گرد سہولت کارساجد احمد کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔
ساجد احمد فتنہ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذریعے طلبہ کو کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنے اور اکسانے میں ملوث رہا۔
ساجد احمد کے بھارتی اسپانسرڈ نیٹ ورکس سے روابط بھی سامنے آئے، خودکش حملے کیلئے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت تربت نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور بلوچستان آرمزایکٹ کے تحت مزید 7 سال سزا سنادی۔
عدالتی فیصلے نے بھارتی پراکسی بی وائی سی اور کالعدم مسلح تنظیموں کے گٹھ جوڑ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔















