Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

Now Reading:

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ ہفتے تک گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ مارچ کا مہینہ عموماً گرم اور مرطوب ہوتا ہے، تاہم اس دوران درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ شہر میں سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران لگ بھگ ملک بھر میں موسم کافی گرم اور خشک رہا۔

Advertisement

دوسری جانب ملک میں بارش برسانے والا نیا سسٹم ایکٹو ہوگیا ہے، جڑواں شہروں (اسلام آباد، راولپنڈی) میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، پشاور اور مالاکنڈ میں بھی رات گئے بادل برسے، جس کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

علاوہ ازیں مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات نے دیر، سوات، چترال، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلسل 5 دن تک بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر