Advertisement
Advertisement
Advertisement

141سال پرانافروٹ کیک دنیابھرکےلوگوں کی توجہ کامرکز

Now Reading:

141سال پرانافروٹ کیک دنیابھرکےلوگوں کی توجہ کامرکز
141سال

امریکی ریاست مشی گن میں 141سال قدیم فروٹ کیک دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کامرکز بن گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ قدیم فروٹ کیک مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کا خاندانی ورثہ ہے جو فیڈیلیا فورڈ نامی ایک خاتون نے 1878 میں تیار کیا تھا۔

141سال پرانا کیک اب فیڈیلیا فورڈکی موجودہ پڑ پوتی کی پڑ پوتی جولی رٹنگر کے پاس آج بھی محفوظ ہے۔جولی بتاتی ہیں کہ ان کے لیے یہ کیک کسی عظیم ترچیز سے کم نہیں یہ ان کا خاندانی ورثہ اور ایک زندہ روایت ہے۔

فیڈیلیا فورڈ نے کرسمس کے موقع پرسردیوں کی چھٹیوں کے دوران کیک بنانے کی روایت رکھی اوراس روایت کو زندہ رکھنے اور اس دن کو یادگار بنانے کی غرض سےکیک محفوظ کرلیا تھا۔

 یہ قدیم کیک کسی موقع پر کھا لیا جاتاتاہم  فورڈ 65 برس کی عمر میں 1878 میں ہی انتقال کر گئیں اور ان کی فیملی نے یہ کیک ان کی یادگار کے طور پر محفوظ کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

 1876 سے اب تک فورڈ کے خاندان کی آنے والی نسلیں ان کے ہاتھ سے بنا یہ کیک کرسمس کے موقع پر ایک مرتبہ لازمی دیکھتے ہیں اور فورڈ کو یاد کرتے ہیں۔ قدیم کیک ان کے خاندان کی میراث بن چکا ہے۔

جولی سے قبل 2013 تک یہ کیک ان کے والد مورگن فورڈ کی نگرانی میں تھا لیکن اسی سال ان کی موت ہو گئی جس کے بعد جولی اس کیک کی دیکھ بھال جولی کرتی ہیں۔

 مورگن فورڈ نے فروٹ کیک کو اپنے آبائی اور قدیم مکان میں ایک شیشے کے برتن میں محفوظ رکھا تھا جو ان کی موت کے بعد سے آج تک وہیں رکھا ہوا ہے.

خاتون اور کوے کی حیرت انگیز دوستی

Advertisement
Advertisement

یہ بات حیرت انگیز ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں 141سال قدیم ترین فروٹ کیک کاکوئی ذکر نہیں البتہ کیکس کا عمومی ریکارڈ موجود ہے اور فورڈ کا تیارکردہ یہ کیک عالمی ریکارڈ سے کئی سو سال دور ہے.

 گنیزبک ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیاکا سب سے پرانا کیک 4 ہزار 176 سال قدیم ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ درج قدیم ترین کیک مصر کے ایک مقبرے سے ملا تھا اس وقت یہ کیک نمائش کی غرض سے سوئٹزرلینڈ کے عجائب گھر میں موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر