چین کے نوجوان کوانجن میں سکےپھینکنامہنگاپڑھ گیا

چین کےنوجوان کو طیارےکےانجن میں سکے پھینکنامہنگاپڑھ گیا،مقامی عدالت نےمسافرکو بھاری جرمانےکی سزا سنادی۔
چین کےصوبے انہوئی کے ضلع یگزیو کی عدالت نے 28 سالہ لیوچاؤنامی مسافرکودوران سفر طیارےکےانجن میں سکےپھینکنےپرسزاسنائی۔
مقامی اخبارکی رپورٹ کے مبطابق یہ شخص پہلی بار طیارے سے سفر کررہا تھا اور 17 فروری کو سوار ہوتے ہوئے خوش قسمتی کے لیے اس نے سکے انجن میں پھینکنے کا اعتراف کیا تھا ۔
چین کےشہرانچنگ سےکونمینگ جانے والی پروازکواس وقت منسوخ کردیا گیا جب عملے نے طیارے کے انجن کے قریب زمین پر ایک یوآن کے 2 سکے دریافت کیے۔
تمام مسافروں کو طیارے سے نکال لیا گیا تاکہ معائنہ کیا جاسکے جبکہ پرواز کو منسوخ کردیا گیا، جس کے باعث فضائی کمپنی کو مسافروں کی رہائش کے انتظامات بھی کرنا پڑے اور ایک لاکھ 23 ہزار یوآن سے زائد کا نقصان ہوا۔
اس مسافرکواس موقع پر پولیس نے 10 دن تک گرفتار رکھا تھا اور بعد میں فضائی کمپنی نے مئی میں اس کے خلاف جرمانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے نقصانات کی تلافی کا مطالبہ کیا۔
تاہم ،اب عدالت نےلیو چاؤکو ایک لاکھ 20 ہزار یوآن (26 لاکھ پاکستانی روپےسے زائد)کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے،تاہم اس کی مالی حالت دیکھتےہوئے 459 یوآن کےعدالتی اخراجات معاف کردیئے۔
برطانوی جہاز کی پرتگال میں ہنگامی لینڈنگ
عدالت میں لیوکاکہناتھاکہ ائیرلائن کمپنی کو مسافروں کو اس حوالےسےمتنباہ کرنا چاہئےکہ مسافر طیارے میں سکے نہ پھینکے ۔
واضح رہے کہ 2017 میں بھی ایسے2 واقعات سامنےآئےتھےجن میں سےایک لکی ائیراوردوسراچائناسدرن ائیرلائنز کی پروازکےدوران پیش آیا۔
مارچ 2019 میں 2 خواتین کو لکی ائیر کی ایک پرواز کے دوران سکے پھینکنے پر حراست میں لیا گیا تھا جو وہ خوش قسمتی کے لیے انجن میں پھینک رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News