Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی ویکسین کے حوالے سے کئے جانے والے نئے انکشافات

Now Reading:

چینی ویکسین کے حوالے سے کئے جانے والے نئے انکشافات

کورونا وائرس کی ایک  ڈیلٹا قسم جسے بی 16172 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دنیا کے 90 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا کی یہ قسم جس کا نام ڈیلٹا ہے وہ گزشتہ چند ماہ سے دنیا بھر میں زیادہ تیزی اور مؤثر انداز میں پھیل رہی ہے جبکہ اس سے پہلے کی اقسام اس حد تک اثر انداز نہیں تھیں۔

اس حوالے سے چینی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی ویکسین کورونا جیسے مرض سے لڑنے میں 100 فیصد کارآمد نہیں ہے تاہم   تحقیق پتا چلا ہے کہ  چین کی مقامی  کورونا  وائرس ویکسینز  شدید کیسز اور اموات کی شرح فعال طور پر کم کرتی ہے۔

اس حوالے سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں شامل افراد میں 61.3 فیصد نے سائنوویک ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کی تھیں جبکہ 27.5 فیصد نے سائنو فارم ویکسین استعمال کی تھی۔ 10.4 فیصد افراد نے دونوں کمپنیوں کی ویکسینز کے امتزاج کو استعمال کیا تھا۔

تحقیق میں محدود نمونوں کی بنیاد پر یہ بھی دریافت کیا گیا کہ سنگل شاٹ ویکسینز کی افادیت کووڈ 19 کی روک تھام کے حوالے سے محض 14 فیصد تھی۔

Advertisement

تحقیق کے مطابق 2 خوراکوں والی چینی ویکسینز مردوں کے مقابلے میں خواتین میں بیماری کے خلاف زیادہ مؤثر ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی ویکسین کی 2 خوراکوں سے بیماری کی معتدل علامات سے 70.2 فیصد تحفظ ملا جبکہ سنگین علامات کی روک تھام میں ان کی افادیت 100 فیصد رہی۔

اس وائرس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قسم ایلفا قسم کو پیچھے چھوڑ رہی ہے اور شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ زیادہ بہتر طریقے سے پھیل رہی ہے۔

کورونا کی اقسام سے بچاؤ کے لئے کورونا ویکسین کا استعمال کیا جارہا ہے  جو کہ ایک بڑے پیمانے پر پوری دنیا میں لگوائی جارہی ہے۔

کورونا ویکسین کی مدد سے انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ انسان کو کورونا کے خلاف مؤثر انداز سے لڑنے  میں بھی مدد ملتی ہے۔

وہیں دوسری جانب چینی سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں لگائی جانی والی ویکسین ڈیلٹا وائرس کے خلاف بہترین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!
باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر