Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینکڑوں ٹن وزن اٹھانے والی دنیا کی سب سے بڑی کرین تیار

اس حیرت انگیزکرین کا مجموعی وزن 1,323 ٹن ہے

لیب ہر ایل ٹی ایم 11200-9.1 نامی یہ کرین خاص طور پر ونڈ ٹربائن مخصوص میدان تک ترسیل اور نصب کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جبکہ اسے دنیا کی سب سے بڑی متحرک کرین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

 ونڈ ٹربائن عموماً بڑے کھیتوں یا پہاڑیوں پر نصب کی جاتی ہیں جہاں سارا سال ہوا موجود ہو، اول تو ان دشوار گزار راستوں پر تعمیراتی سامان پہنچانا آسان نہیں جبکہ اگلا مرحلہ انہیں جوڑنے کا ہے جس کے لیے خصوصی مشینری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہی وہ جگہ ہے جہاں لیب ہر ایل ٹی ایم 11200-9.1 انتہائی کار آمد ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار

اس میں 9 ایکسل چیسس، ایک Y-guying سسٹم ہے جو اضافی لفٹنگ کی صلاحیت فراہم کرتا ہے، اور دنیا کا سب سے طویل ٹیلی اسکوپک بوم (328 فٹ یا 100 میٹر) ہے، جس کی وجہ سے یہ دنیا کی سب سے متاثر کن تعمیراتی مشینری میں سے ایک ہے۔

اس حیرت انگیزکرین کا مجموعی وزن 1,323 ٹن ہے، جس کی مدد سے یہ 1,200 ٹن تک کے وزنی سامان کو بنا زیادہ کاؤنٹر ویٹ کے اُٹھا سکتی ہے۔

وزن میں بھاری ہونے باوجود، لیب ہر ایل ٹی ایم 11200-9.1 کی زیادہ سے زیادہ رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جس کی وجہ اسے ایک جگہ سے دوری جگہ منتقل نایت آسان ہے۔