مشی گن کے دو کھلاڑیوں نے پکل بال کے سب سے طویل سنگلز میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ 28 گھنٹے کھیل کر توڑ دیا۔
گرینڈ رپڈس کے رہائشی براد ہیورکمپ اور کیلاب ڈینگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نومبر کے آخر میں یہ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تھی، جبکہ اس سے قبل 2024 میں ڈبلز پکل بال کا ریکارڈ توڑنے کی ان کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔
دونوں کھلاڑی 28 گھنٹے تک مسلسل کھیلتے رہے، اور انہیں ہر گھنٹے میں صرف 5 منٹ کا بریک لینے کی اجازت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیائی خاتون نے ایک منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
ڈینگ نے ڈبیو زیڈ زیڈ ایم ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا، میرے خیال میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب دماغ خود بخود بند ہو جاتا ہے اور آپ آٹومیٹک موڈ پر چلے جاتے ہیں۔ میں شاید بیس گھنٹوں کے دوران ہوش میں نہیں تھا۔
یہ اسپورٹس جوڑی رواں ماہ یہ جان بے حد خوش ہے کر ان کی اس کوشش کے ثبوت گنیز ورلڈ ریکارڈز نے قبول کر لیے ہیں، اور اب وہ باقاعدہ طور پر پکل بال (سنگلز) کھیلنے کا سب سے طویل میراتھن کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔




















