آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز کی شام اس وقت اور بھی خوبصورت ہوگئی جب ایک شہاب ثاقب نے آسمان کو عارضی طور پر تیز روشنی سے منور کردیا۔
شہاب ثاقب کا یہ خوبصورت نظارا جسے فائربال بھی کہا جاتا ہے بدھ کے روز شام تقریباً 6:30 بجے سڈنی، کینبرا اور نیو ساؤتھ ویلز کے دیگر علاقوں میں متعدد لوگوں نے دیکھا۔
شاہدین کے مطابق شہاب ثاقب کینبرا میں کینبرا کروشیا اور کیونبیان سٹی کے درمیان آسٹریلیا کپ کوالیفائر کے آغاز کے وقت بھی آسمان میں دیکھا گیا۔
ستاروں کے ماہر براڈ ٹکر نے شہاب ثاقب کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سبز مائل رنگ سے ظاہرہے کہ یہ شہاب ثاقب تھا جس میں عام طور پر لوہا اور نکل شامل ہوتا ہے جبکہ درمیان سے تیزروشنی اس بات کی علامت ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ٹوٹ گیا یا ٹکڑوں میں بٹ گیا۔
@10newsau A bright “fireball” meteor has lit up skies across eastern Australia overnight, with sightings reported from Sydney to regional NSW and Canberra. The meteor produced vivid blue, green and orange streaks as it burned through the atmosphere, with many Aussies capturing the spectacle on camera. Click the link in bio for more from 10 News.
روشنی کی شدت کے حساب سے قطر کا اندازہ لگایا جائے تو یہ تقریباً 12 سے 20 انچ کے درمیان تھا یہ شہاب ثاقب بہت بڑا نہیں تھا لیکن تیز چمک جو کسی روشن گولے کی مانند تھی نے کافی شاندار منظر پیش کیا۔
محققین اب شہاب ثاقب کی ویڈیو کے ذریعے یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا کوئی اس کا کوئی ٹکڑا زمین پر گرا ہے یا نہیں۔




















