اقوام متحدہ میں قائم مقام افغان مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کو دہشتگرد، غیرقانونی اورعوام دشمن قراردیتے ہوئے طالبان رجیم کا اقوام متحدہ میں نشست کا دعویٰ یکسرمستردکردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طالبان رجیم پرتنقید کرتے ہوئے قائم مقام افغان مندوب نصیراحمد فائق نےکہا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی ان حکومتوں کا آئینی وجائز حق ہے جوعوامی امنگوں کی بنیاد پر برسراقتدار آئی ہو گزشتہ 5 سال میں طالبان رجیم نےنہ افغان عوام کےجائز مطالبات مانےاورنہ ہی عالمی برادری کی پرواہ کی۔
نصیر احمد فائق نے کہا کہ بین الاقوامی دہشتگرد گروں کی سرپرستی اور حمایت سے افغانستان اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہو ئی افغانستان میں کوئی جائز قومی نظام موجود نہیں،کرپشن، بیروزگاری، ٹارگٹ کلنگ اوردہشتگردی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔
افغان قائم مقام مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم سےسوال کیا کہ طالبان رجیم کس بنیاد پراقوام متحدہ میں نشست مانگ رہی ہے؟
ماہرین کے مطابق افغان مندوب کا یہ سخت ردعمل طالبان رجیم کےطرزحکمرانی پرعالمی برادری کےمسلسل عدم اعتماد اور سنگین تحفظات کی عکاسی کرتاہے طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی نےافغانستان کو عالمی تنہائی، معاشی بحران اورانسانی مسائل کےایک پیچیدہ دوراہےپرلاکھڑاکیاہے۔

















