Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروباری برادری اورتاجروں کی ہرممکن مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

کاروباری برادری اورتاجروں کی ہرممکن مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
PM meeting With Traders

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری اورتاجروں کی ہرممکن مدد کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معروف صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے کاروباراور برآمدات میں حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفد نے وزیرِاعظم کی اقوام متحدہ کی تقریراورکشمیرکا مقدمہ بھرپورطریقے سے پیش کرنے پروزیر اعظم کوخراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں کراچی، لاہور، گوجرانوالا، سیالکوٹ، اسلام آباد اور فیصل آباد کے ایوان صنعت و تجارت کے صدور نے معیشت کی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے خصوصا برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز پیش کیں اور وزیرِاعظم کی تاجربرادری سے مسلسل ملاقاتوں اوربزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کرچلنے کی پالیسی کو بھی سراہا۔

اس موقع پروزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا ہے، اس سلسلے میں کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ نیب اور کاروباری برادری سے متعلق معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے، کاروباری برادری اور حکومت کی مضبوط پارٹنر شپ ملک کی ترقی  کے لئے نہایت اہم ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا ہوں اوروہ منافع بخش کاروباری سرگرمیاں انجام دے سکیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ صنعتکار ملکی معیشت میں اہم ترین کردارادا کرتے ہیں، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنا ہےاور ترقی کا پہیہ صرف کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے ہی چلے گا۔

ملاقات میں وزیرِاعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن نے ہمارے نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے مگر میرا مشن ہے کہ اس ناسور سے ملک کو نجات دلاوں، آپ سے پہلے بھی مشاورت ہوتی رہی جن کی بنیاد پر بہت سے پالیسی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس موقع پرخالد محمود، شاہد عبدالله ،عارف حبیب ،مصدق ذوالقرنین، عثمان خالد وحید، سکندر مصطفیٰ، وفاقی وزراء حماد اظہر، سید علی زیدی، مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،  ڈاکٹر عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آرسید شبرزیدی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تاجر برادری کیلئے بڑی خبر آگئی
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر