Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Now Reading:

سونے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ
Gold and Dollar price increased

ہفتے کے آخری کاروباری روز مقامی مارکیٹوں میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آج ایک بار  پھر  صرافہ  مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں  میں  اضافہ  ریکارڈ  کیا گیا ہے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی  تولہ قیمت میں  350  روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک تولہ کے نرخ 87 ہزار 750 روپے ہوگئے۔

جبکہ  10 گرام سونا بھی 300روپے مہنگا ہوگیا جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 75 ہزار 231 روپے ہوگئی۔

 واضح  رہے کہ گزشتہ روزسے سونے کی قیمتوں میں  بالترتیب 1000 اور500 روپے فی  تولہ اضافہ ہوا تھا ۔

دوسر ی جانب ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 30 پیسے بڑھی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 156 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

جبکہ  دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔

 جبکہ  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی رہی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 281 پوائنٹس بڑھ گیا۔ تیزی کے تسلسل کے باعث مارکیٹ میں 33 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

واضح  رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 8 پوائنٹ، دوسرے روز 175.47 پوائنٹس، تیسرے روز 109.03 پوائنٹس، چوتھے روز 389 پوائنٹس جبکہ آج آخری روز حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 281 پوائنٹس بڑھ گیا۔ صرف دو روز کے دوران 7 حدیں بحال ہوئیں جبکہ مسلسل چھ سیشنز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1600 پوائنٹس بڑھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر