Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر کے نرخ 150 روپے تک ہونے کا امکان

Now Reading:

ڈالر کے نرخ 150 روپے تک ہونے کا امکان
ڈالر

پر لگا کر اڑنے والے ڈالر کی اڑان کو بریک لگنے والی ہے۔آئندہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار ماہ میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 150 روپے تک آ جائے گی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں روپیہ مستحکم  ہوکر مرکزی بینک کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ مارکیٹ میں دستیاب اضافی ڈالر ذخیرہ کرے اور غیر ملکی کرنسی کے ذخائر بڑھائے۔

ماہرین معاشیات، کرنسی ڈیلرز اور ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ مارچ 2020 کے آخر تک ڈالر کے مقابلے میں 150 روپے تک آ جائے گا۔

دوسری جانب ماہرین کا  یہ بھی کہنا ہے کہ اپریل سے جون کے درمیان روپے  کی قدر میں دوبارہ کمی آئے گی اور  سال 2020 کے آخر تک روپیہ اپنی قدر کھودے گا جس سے ڈالر 164 روپے تک چلا جائے گا۔

Advertisement

ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سال 2020 میں مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں کو قرضوں کی مد میں سود سمیت نو سے دس بلین ڈالر واپس کرے گا جس سے روپیہ پر دباؤ بڑھےگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈالر کی قدر مزید کم ہوکر 154.98 روپے پر آگئی تھی، جوکہ گزشتہ چھ ماہ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی کم ترین شرح ہے۔

موجودہ وقت میں پاکستانی معیشت مشکلات سے نکل کر استحکام کی طرف گامزن نظر آتی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ سے لے کر کرنسی مارکیٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے لے کر انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ادارے  سمیت سب ہی معیشت میں استحکام کی باتیں کر رہےہیں۔

کرنسی ڈیلرز کی نظرمیں آنے والے دنوں میں باہر ممالک سے کثیر مقدار میں ڈالر آنے کی توقع ہے جس کے بعد میں ڈالرکی قیمت مزید نیچے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی
برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور
پاکستان میں سوزوکی جی ڈی 110 کی نئی قیمت سامنے آگئی
ہونڈا پرائیڈر 100 کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر