Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت کاپاکستان کی معیشت کےلئے ایک اورکارنامہ

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت کاپاکستان کی معیشت کےلئے ایک اورکارنامہ

پاکستان محکمہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 33.04 فیصد کم ہواہے۔

تفصیلات  کے مطابق  پاکستان محکمہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق درامدآت  میں کمی اوربرامدات  میں  اضافہ اس  خسارےکی اہم  وجہ ہے۔

 اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اور مجموعی طلب میں کمی کے سلسلے میں درآمد کو کم کرنے کے حکومتی اصلاحی اقدامات شامل ہیں۔

 رپورٹ میں اعدادوشمارکےمطابق جولائی سےنومبرتک تجارتی فرق 9 ارب 66 کروڑ ڈالرہوگیاجوگزشتہ برس کےاسی عرصے میں 14 ارب 43 کروڑ ڈالر تھا۔

 جبکہ ماہانہ بنیادوں پر خسارے میں 29.65 فیصد کمی ہوئی اور یہ نومبر میں ایک ارب 92 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 2 ارب 74 کروڑ ڈالر تھا۔

Advertisement

مذکورہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں درآمدات 19 ارب 21 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 23 ارب 54 کروڑ روپے کے مقابلے میں 18.41 فیصد کم ہوئی۔

اسی طرح نومبر میں درآمدی اشیا کی قدر میں 13.99 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 4 ارب 58 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 3 ارب 94 کروڑ ڈالر رہی۔

اس کے برعکس جولائی سے نومبر میں برآمدات 4.79 فیصد بڑھ کر 9 ارب 54 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 9 ارب 10 کروڑ ڈالر تھی۔

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران برآمدات کا ہدف گزشتہ مالی سال کے 24 ارب 65 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے 26 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالررکھا ۔

واضح رہےکہ بجٹ 20-2019 میں حکومت نے برآمدی مصنوعات میں استعمال ہونے والے خام مال اور نیم تیار مصنوعات کو تمام کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
پاکستان اور الجیریا کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کے بہترین مواقع موجود ہیں، عاطف اکرام شیخ
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
بجٹ بنانے کی نئی حکمت عملی پر کام شروع
آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر