Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ بنانے کی نئی حکمت عملی پر کام شروع

Now Reading:

بجٹ بنانے کی نئی حکمت عملی پر کام شروع

نئے بجٹ 2024-25 کی تیاری تاخیر کا شکار، شیڈول متاثر

اسلام آباد: بجٹ بنانے کی نئی حکمت عملی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 6 بڑے اہداف کا حصول بجٹ کا مرکزی نکتہ بنا دیا گیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ اہداف کے حصول کے لئے آئی ایم ایف حکام سے بات چیت ہوگی اور بیرونی قرضوں کی بروقت واپسی کے حوالے سے پلان تیار کیا جائے گا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اداروں، بینکوں، دوست ممالک اور بانڈز کے ذریعے حاصل کردہ رقوم ان میں شامل ہیں جبکہ خساروں کو کم کرنے کے لئے اخراجات پر کٹ اور نئے قرضوں پر پابندی لگانا شامل ہوگا۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ اس ضمن میں ایک فہرست پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ٹیکس چوری کے خلاف مہم مزید انفورسمنٹ کے ساتھ سال بھر جاری رکھی جائے گی، تاہم اس مہم کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔

Advertisement

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نجکاری کے لئے یکم جون تک کیے جانے والے فیصلوں کے تحت بجٹ میں نئی قانون سازی ہوگی اور اس قانون سازی کے فریم ورک پر آئی ایم ایف حکام کی رائے اہمیت کی حامل ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گردشی قرضوں میں کمی لانے کے لئے نیا سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ پلان بنایا جائے گا اور ان اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کے ڈیبٹ اسٹاک کی نئی تشکیل بجٹ کا حصہ ہوگی جبکہ پیٹرولیم، بجلی اور گیس سیکٹرز میں ان اہداف کے حصول کے لئے اہم اقدامات بھی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

مزید برآں وفاقی پنشن سسٹم میں بڑی تبدیلیاں بھی بجٹ کا حصہ ہوں گی جبکہ اس ضمن میں نئے قوانین کا اطلاق اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ؛ ایف بی آر نے بڑا اقدام اٹھالیا
نئے بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر