Advertisement
Advertisement
Advertisement

خان صاحب کےدعوٰے کرپشن کی نظرہوگئے

Now Reading:

خان صاحب کےدعوٰے کرپشن کی نظرہوگئے
ٹرانسپیرنسی

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سےمتعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 2018 کی نسبت 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔

 2018 کی  کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا جو 2019 میں کم ہو کر 32 پر آ گیاہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق موجودہ چیئرمین جاوید اقبال کی زیرقیادت نیب کی کارکردگی بہتر رہی، نیب پاکستان نے بدعنوان عناصر سے 153ارب روپے نکلوائے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا اسکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87 رہا جب کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا انسداد بدعنوانی کا اسکور بھی کم رہا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق امریکا کا اسکور 2، برطانیہ، فرانس کا 4 اورکینیڈا کا انسداد بدعنوانی اسکور 4 درجہ ہوگیا جب کہ جی7کے ترقی یافتہ ممالک بھی انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کرپشن روکنے کے لیے سفارشات

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل نے دنیابھرمیں بڑھتی ہوئی کرپشن روکنےکےلیےاپنی سفارشات میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں سیاسی فنانسنگ کو کنٹرول کیا جائے، سیاست میں بڑے پیسے اوراثرورسوخ کو قابو کیا جائے، بجٹ اورعوامی سہولیات ذاتی مقاصد اور مفاد رکھنےوالوں کے ہاتھوں میں نہ دی جائیں۔

سفارشات میں مفادات کے تصادم اور بھرتیوں کا طریقہ تیزی سے بدلنے  پر   قابو پانے  کا  بھی  کہا گیا ہے،اس  کے علاوہ   دنیا بھر میں کرپشن روکنے کیلیے لابیزکو ریگولیٹ کیا جائے، الیکٹورل ساکھ مضبوط کی جائے اورغلط تشہیر پر پابندی لگائی جائے۔

شہریوں کو بااختیار کریں،سماجی کارکن، نشاندہی کرنے والوں اورصحافیوں کوتحفظ دینے،کرپشن روکنے کے لیے چیک اینڈ بینلنس اوراختیارات کو علیحدہ کرنےکی سفارشات بھی  گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر