Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے بچاؤکے اقدامات نے نئے بحران کو جنم دے دیا

Now Reading:

کورونا سے بچاؤکے اقدامات نے نئے بحران کو جنم دے دیا

Synopsis

ملک بھر میں ایک کروڑ افاد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

ایک کروڑ

کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات نے نئے بحران کوجنم دے دیا ہے جس سے ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد کے بیروزگارہونے کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری نے تنخواہوں پر دس سے پچاس فیصد کٹوٹی کردی گئی یے جبکہ ایک اور بڑے ٹیکسٹائل گروپ نے ملازمین کوبغیر تنخواہ چھٹیوں پر بھی بھیج دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق لاک ڈاؤن نے بڑی اور درمیانی صنعتوں، ہول سیل و ریٹیل کاروبار  کے علاوہ  ٹرانسپورٹ کے شعبے کا بھٹہ بٹھادیا ہے جبکہ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں  2019 میں ٹوٹل ورک فورس ساڑھے سات کروڑ افراد پر مشتمل تھی۔

جنھیں ماہانہ آٹھ ارب ڈالر کے لگ بھگ تنخواہوں کی مد میں ادا کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب لاک ڈاون کے دوران فیکٹریوں سے ملازمین کی برطرفی کے معاملے پر سیکریرٹری حکومت سندھ عبدالرشید نے صدر اایمپلائر فیڈریشن پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

Advertisement

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہسندھ حکومت نے تمام فیکٹری مالکان کو پابند کیا تھا کہ وہ لاک ڈاون کے دوران کسی ملازم کو برطرف نہیں کر سکتے ہیں، یہ نوٹیفکیشن 23 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔

خط میں بتایا گیا کہ 29 مارچ کو احکامات دیئے گئے تھے کہ تمام فیکٹری مالکان ملازمین کو تنخواوں کی بروقت ادائیگی کریں، اسی حوالے سے سندھ محکمہ لیبر میں ایمرجنسی سیل بنایا گیا تھا۔

اس کے باوجود بھی ایمرجنسی سیل میں ملازمین کی برطرفی کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں لہذا فکیٹری مالکان سندھ حکومت کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں، ایمپلائز فیڈریشن پاکستان اس بات کو یقینی بنائے کہ کوئی بھی ملازم برطرف نہیں ہوگا اور ملازمین کو فوری تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر