
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے نوکریوں سے برطرف افراد کے لئے خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے نوکریوں سے برطرف افراد کے لئے خصوصی پیکج میں ملازمتوں سے برطرف افراد کو حکومت 12000 روپے فی کس دیئے جائیگے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے روزگار افراد کے لئے خصوصی پورٹل تیار کرلیا گیا ہے جس کا وزیراعظم عمران کان آج خود پورٹل کا افتتاح کریں گے۔
وفاقی کی جانب سے تیار کردہ معیار پر پورا اترنے والے بے روزگار افراد کو وفاقی حکومت 12000 روپے دے گی۔
کینیڈا نے ہر قسم کے ہلکے اسلحے پر مکمل پابندی لگا دی
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی رضامندی کے ساتھ وزیراعظم عمران خان آج چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کا باقاعدہ اعلان کریںگے۔
چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کے لئے وفاقی حکومت 50 ارب روپے مختص کرے گی جبکہ کاروباری پیکج کے تحت حکومت کمرشل اور صنعتی یونٹس کے 3 ماہ کے بجلی بل خود ادا کرے گی۔
اعلان کئے جانے والے پیکج میں تین ماہ کے بجلی بل کی تخمینہ رقم چھوٹا کاروبار کرنے والے کے بل میں بھیج دی جائے گی جبکہ چھوٹا کاروبار کرنے والے چھ ماہ کے اندر رقم کے مطابق بجلی مفت استعمال کرسکیں گے ۔
5 کلو واٹ بجلی استعمال کرنے والے 95 فیصد کمرشل بینکوں کنکشن ہولڈر مستفید ہوں گے جبکہ70 کلو واٹ والے 80 فیصد صنعتی کنکشن ہولڈر، مسفید، ہوں گے۔
پیکج سے ملک بھر میں 33 لاکھ چھوٹے یونٹس چلانے والے مستفید ہوں گے اور مئی کے بل میں تفصیلات ساتھ آئیں گی ۔
کورونا ریلیف فنڈ مزدور کا احساس پروگرام بھی ساتھ ہی شروع ہوجائے گا جس میں مخیر حضرات 1 روپے دیں گے،حکومت ساتھ 4 روپے فنڈ میں جمع کرے گی۔
اس سے قبل گذشتہ ہفتے بروز 26 اپریل، 2020 کو وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار کل ای سی سی میں “چھوٹا کاروبار امدادی پیکج” کا پہلا فیز پیش کرے گی جبکہ ای سی سی اور کیبنٹ سے منظور ہونے کے بعد لاکھوں چھوٹے کاروبار اور صنعتیں اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News