Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں گاڑیوں کا فراڈ پکڑا گیا

Now Reading:

پاکستان میں گاڑیوں کا فراڈ پکڑا گیا
mega corruption regarding cars disclosed by Punjab Excise

ملک بھر میں تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ پکڑا گیا ہے جس میں پنجاب سرفہرست دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز کی کاوشوں کے ذریعے محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں گاڑیوں کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آ گیا ہے جبکہ بول نیوز نے جعل سازی سے رجسٹرڈ ہونے والی سینکڑوں گاڑیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

حاصل کردہ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی مد میں کیا جانے والا فراڈ لاک ڈاؤن کے دوران جون تا ستمبر کے عرصے میں کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز ملتان میں اہلکاروں نے لاک ڈاون کے دوران 270 سے زائد گاڑیوں کی مبینہ جعلی فیڈنگ کی پرانی گاڑیوں کی جبکہ مینوئل فیڈنگ کو کمپیوٹرائزڈ کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کے کوائف درج کر دیئے گئے۔

محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی ریکارڈر میں پڑی اصل فائلیں بھاری رقوم کے عوض بیچ دی گئیں جبکہ ایک سو سے زائد گاڑیوں کی انجن پاور میں تبدیلیاں کی گئیں جبکہ بڑے انجن کی گاڑی کو ریکارڈ میں چھوٹی گاڑی میں تبدیل کیا گی۔

Advertisement

فراڈ کی مد میں گاڑی کی کلاس اور لیڈن ویٹ تبدیل کرکے بھاری ٹیکس اور فیسیں بچائی گئیں ہیں۔

ان تمام کئے جانے فراڈ کے الزام میںکلرک اور انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ڈائیریکٹر ایکسائز ملتان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ جونئیر کلرک زوار احمد انسپکٹر علی عباس اور دیگر نے لاک ڈاون کے دوران فراڈ سے کروڑوں روپے کمائے ہیں اور اس معاملے کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کی شرط، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر