Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں موٹر گاڑیوں کی پیداوار میں 70 فیصد سے زائد اضافہ

Now Reading:

ملک میں موٹر گاڑیوں کی پیداوار میں 70 فیصد سے زائد اضافہ
گاڑیاں

زرمبادلہ کی عدم دستیابی، ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے کام بند کردیا

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں گاڑیوں کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک میں گاڑیاں بنانے والے اداروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما)کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2021) کے دوران گزشتہ سال کی نسبت گاڑیوں کی فروخت میں 71  جب کہ پیداوار میں 72 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاما کے مطابق رواں مالی سال یکم جولائی سے 31 دسمبر تک ملک بھر میں ایک لاکھ 14 ہزار 765 نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 67 ہزار 26 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ہونڈا کمپنی کی مختلف ماڈلز کی 17 ہزار 620 گاڑیاں فروخت ہوئی جب کہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں یہ تعداد 11 ہزار 958 تھی۔

جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران ٹویوٹا کے ماڈل یاریز 13 ہزار 223 اور کرولا کے 15 ہزار 903 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

Advertisement

رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران سوزوکی سوئفٹ کے 497، بولان کے 6 ہزار 241، کلٹس کے 14 ہزار516، ویگن آر کے ایک ہزار 629 جب کہ آلٹو کے 32 ہزار 388 یونٹ فروخت ہوئے۔

دوسری جانب رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹویوٹا یاریز کے 12 ہزار 335، سوزوکی سوئفٹ کے 385، سوزوکی کلٹس کے 12 ہزار 895، سوزوکی ویگن آر کے 10 ہزار 418، سوزوکی بولان کے 5 ہزار 951 جب کہ سوزوکی ّلٹو کے 29 ہزار 486 یونٹس تیار کئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تاجر برادری کیلئے بڑی خبر آگئی
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
مسابقتی ماحول پیدا کیے بغیر برآمدات کو بڑھانے کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، عاطف اکرام شیخ
نان اور روٹی کی قیمتوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ پر تحفظات؛ اوگرا کا آئل ریفائنریز کو خط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر