Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں مہنگائی 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Now Reading:

ملک میں مہنگائی 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سال بدل گیا لیکن مہنگائی کی ماری پاکستانی قوم  کی قسمت نہ بدل سکی۔گزشتہ  ماہ  پاکستان میں   مہنگائی ریکارڈ 22 ماہ کی بلند سطح پر پہنچ  گئی ۔

ایک رپورٹ کے مطابق  دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ    نومبر میں 11.55 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی ۔

جولائی 2021 سے دسمبر  2021 تک مہنگائی کی شرح 9.81 فیصد تک بڑھ گئی  جبکہ سال 2020 کے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی ۔

2021 کا آخری ہفتہ بھی عوام کیلئے مہنگا،22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

2021  کا آخری ہفتہ عوام کے لئے بہت مہنگا ثابت ہوا جس دوران بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Advertisement

گزشتہ ہفتے 22  اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مہنگائی کا پارہ 20 فیصد کی سطح عبور کرگیا جبکہ کم آمدنی والے افراد  کے لیے مہنگائی کی سطح 22 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران ویجی ٹیبل گھی  ، چینی ، انڈے، لہسن ، چائے کی پتی  سمیت کئی روز مرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کا عوام کیلیے سال نو پر تحفہ، پیٹرول مزید مہنگا کردیا

یاد ہے کہ حکومت کی جانب سے نئے سال کے تحفے کے طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 144.82  روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141.62 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4.15 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 111.06 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل 3.95 روپے مہنگا ہوکر 113.53 روپے فی لیٹر ہوگیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کے لئے زبردست خبر
سونے کی قیمت میں معمولی کمی
آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی
برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر