Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کا مقصد سستی رہائش مہیا کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

Now Reading:

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کا مقصد سستی رہائش مہیا کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کا مقصد  لوگوں کو سستی رہائش مہیا کرنا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے حکومت پاکستان کی طرف سے مشترکہ طور پر متعارف کرائی گئی سستی ہاؤسنگ فنانسنگ اسکیم کے بارے میں آگہی بڑھانے کے لیے فیصل آباد میں بینکوں کے ساتھ دو روزہ تقریب کا انعقاد کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے تقریب کا آغاز کرنے کے لیے ربن کاٹنے کی رسم انجام دی جس میں  سرکاری اور نجی شعبے کے معززین شریک ہوئے۔

19 تا 20 مارچ کو ہونے والی  اس دور روزہ تقریب کا اہتمام نیفڈا، بینکوں اور ان سے منسلکہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی شراکت سے کیا گیاہے۔

افتتاحی تقریر میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس تقریب سے ایک ہی چھت کے نیچے حل مہیا کرنے کے لیے تمام اہم متعلقہ فریقوں کو ایک منفرد موقع فراہم ہوگیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کا مقصد ملک میں کم اور متوسط آمدنی والے طبقات کو سستی رہائش مہیا کرنا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے میرا پاکستان میرا گھرکو کامیاب بنانے میں بینکوں کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب تک بینک میرا پاکستان میرا گھر کے تحت 157 ارب روپے کی منظوری دی چکے ہیں اور 56 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں۔

رضا باقر نے مزید کہا کہ ماضی میں کسی نہ کسی وجہ کی بناء پر مارگیج فنانسنگ کو بینکوں نے نظر انداز کیا۔

میرا پاکستان میرا گھر کے تحت فنانسنگ میں تیزی پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک ہونے والی پیش رفت قابل تعریف ہے اور ہر پاکستانی کو اپنے مکان کا مالک ہونے کا موقع دینے کا ہدف حاصل ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ اگر بینک اسی جوش و خروش سے شامل رہے تو یہ بے حد مشکل ہدف حاصل ہوسکے گا۔

ایم پی ایم جی کو فروغ دینے کے لیے بینکوں اور اسٹیٹ بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ڈاکٹر باقر نے فیصل آباد کی تاجر برادری بشمول چیمبر آف کامرس اور کاروباری گروپوں کے اراکین پر زور دیا کہ وہ اپنے ملازمین، جن کے پاس مکان نہیں ہے، کو اس اسکیم کے تحت فنانسنگ حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔

Advertisement

تقریب کے انعقاد کے کامیاب تجربے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر باقر نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ فیصل آباد اور دیگر شہروں کی بڑی فرموں کے دفاتر میں ملازمین کو ایم پی ایم جی فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے آگاہی پروگرام ترتیب دیں۔

انہوں نے بینکوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پروسیسنگ کے وقت کو مزید تیز کریں اور خاص طور پر کم اجرت والے عملے کی خاطر ہاؤسنگ سلوشنز کے فروغ کے لیے مزید وسائل کو متحرک کریں۔

واضح رہے کہ  2020ء میں اسٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے کو فنانسنگ کی فراہمی میں اعانت کے لیے کئی اقدامات کیے تھے۔

حکومت پاکستان نے گورنمنٹ مارک اپ سبسڈی اسکیم، جسے اب میرا پاکستان میرا گھر (ایم پی ایم جی) مارک اپ سبسڈی اسکیم کہا جاتا ہے، متعارف کرا کے ان کوششوں کو تقویت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سستی گیس بنانے کے لئے بائیو گیس پلانٹ لگانے کے کام کا آغاز ہوگیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر
پاکستان میں ہونڈا سٹی کی نئی قیمت سامنے آگئی
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
مشہور کار ساز کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا
گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر