Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا بڑا اعلان

Now Reading:

گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا بڑا اعلان
گاڑیوں کے شوقین

حکومت نے گاڑی مالکان کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

   تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں 1500سی سی سے2000سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں ایک فیصد کمی کی منظوری دیدی گئی ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہونیوالی گاڑیوں کے برابر ہے۔

 محکمہ ٹرانسپورٹ میں سبسڈی میں کمی کیلئے نان فیئر ریونیوجنریشن ماڈل کی منظوری دی گئی ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ 5 ایکڑ اراضی کے مالکان پرزرعی انکم ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کاشتکاروں کو بھی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے اسٹیمپ ایکٹ 1899 کے فرسٹ شیڈول میں ترامیم، اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد برقرار رکھنے کی بھی منظوری دی ہے۔

Advertisement

سیلزٹیکس آن سروسزایکٹ 2012 میں مجوزہ قانونی ترامیم اور آئی ٹی کے کاروبار، تعلیم، ٹریننگ پرٹیکس وڈیویٹز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

 صوبائی کابینہ اجلاس میں پراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع ، پنجاب ہیلتھ فیسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کے نئے امور، دائرہ کار بارے معاہدے کی تجدید اور پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے حوالے سے مختلف امور  کی منظوری دی گئی ہے ۔

محسن نقوی نے میٹروبس اوراورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پرکمرشل سرگرمیوں کی اجا زت دے دی ہے۔

میجرجنرل شیخ المربن مکتوم بن جمعہ الملطوم گائنی اسپتال گلاب والا کو فعال کرنیکی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی ہے۔

 اسپتال کیلئے گرانٹ کے اجرا، اسکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنیکی منظوری دی گئی ہے۔

Advertisement

 اجلاس اور کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کے 7 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔

 کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ معدنیات نے 12 ارب کے ٹیکس وصولی میں تقریباً 14 ارب کا ٹیکس جمع کیا، جس پر پنجاب کابینہ نے محکمہ معدنیات کی کارکردگی کی تعریف کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سستی گیس بنانے کے لئے بائیو گیس پلانٹ لگانے کے کام کا آغاز ہوگیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر
پاکستان میں ہونڈا سٹی کی نئی قیمت سامنے آگئی
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
مشہور کار ساز کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا
گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر