Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے، گورنراسٹیٹ بینک

نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ میں جدید ترین سیکورٹی فیچرز شامل ہیں، جنہیں کوئی بھی عام آدمی ہاتھ میں پکڑ بتا سکے گا یہ اصلی ہے یا نقلی

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید پر نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ نہیں ملینگے، کابینہ کے پاس ڈیزائن موجود ہیں، منظوری کے بعد پرنٹنگ اسٹاک میں وقت لگے گا۔

جمیل احمد کے مطابق نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ میں جدید ترین سیکورٹی فیچرز شامل ہیں، جنہیں کوئی بھی عام آدمی ہاتھ میں پکڑ بتا سکے گا یہ اصلی ہے یا نقلی۔

ان کا کہناتھا کہ تین ممالک کے بڑے بینکس نے پاکستان میں اپنے بینکس کھولنے کے لیے خواہش کا اظہار کیا ہے، تینوں ممالک سے بات جاری ہے اس موقع پر نام نہیں لیا جاسکتا ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ شرح سود کم ہونے سے حکومت کو بچت ہوتی ہے، شرح سود میں کمی سے اسٹیٹ بینک کے منافع میں کمی ہوتی ہےاور یہ آمدنی حکومت کے پاس جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کی تیاری

گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا کہ گزشتہ سال اسٹیٹ بینک نے منافع کے طور پر حکومت کو 2 عشاریہ 4 ٹریلیین روپے منا فع دیا تھا، جبکہ رواں برس ترسیلات زر میں جو ٹارگٹ کیا تھا اس سے زیادہ اضافہ ہوگا، ترسیلات زر 42 ارب ڈالر تک آسکتے ہیں جبکہ ایکسپورٹ میں کمی ہوگی۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ نان فوڈ ایکسپورٹ میں 5 سے 6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فوڈ ایکسپورٹ میں کمی ہوئی ہے،  چاول ایکسپورٹ میں زیادہ کمی ہوئی ہے، حکومتی سپورٹ کے بعد امید ہے چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔

جمیل احمد  نے مزید کہا کہ رواں سال ساڑھے چار ارب ڈالر بیرونی ادائیگیاں دینی ہیں، جو آرام سے دے دی جائیں گی، ڈیجیٹل ادائیگوں میں بہت بہتری ہوئی ہے، جبکہ رواں برس دو ملین مرچنٹ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا، ایس ایم ای فنانئنسنگ میں بھی بہت بہتری آئی ہے، شرح سود میں کمی کے بعد امید ہے گھروں کے لیے قرضے لینے میں بہتری آئے۔