کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 8574 روپے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 100 ڈالرز بڑھ کر 5278 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 388 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 9862 روپے ہوگئی۔



















