کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 11 ہزار 240 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 10 ہزار 181 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 124.89 ڈالر کمی کے بعد 4328.92 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 463 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 267 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام چاندی 421 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 202 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 4.635 ڈالر کمی کے بعد 67.885 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

















