Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

Now Reading:

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر ملتوی
اعظم سواتی

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی ضمانت کیس کی سماعت نئے تعینات ہونے والے اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی جس دوران اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ دلائل کا آغاز کیا گیا۔

اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمہ کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ہے، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا تھا جبکہ توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں ،اور زیادہ سے زیادہ توہین کے معاملے میں ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں درج مقدمات ختم

انہوں نے بتایا کہ پچھتر سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھوماتے رہے تاہم اسپیشل پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی کل دلائل دینگے ۔

Advertisement

بعدازاں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اعظم سواتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی  کردی گئی ہے

خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل راجا آصف محمود نے فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم راجا آصف محمود کا تبادلہ کردیا گیا تھا اور جج اعظم خان کو نیا اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

واضح رہے کہ متنازع ٹوئٹ کے کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی تاہم عظم سواتی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ جج راجا آصف نے محفوظ  کیا تھا جو کہ 16 دسمبر کو سنایا جانا تھا۔

 اس سے قبل ہونے والی سماعت میں عدالت نے انھیں مزید مقدمات میں گرفتارنہ کرنے کاحکم جاری کیا۔

عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل اور آئی جی  سے جواب  طلب کررکھاہے جبکہ اعظم سواتی کے خلاف عدالت عالیہ نے صوبے میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے دائرکی جس پرعدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی  سے  جواب  طلب کیا۔

پولیس نے حکومتی ایما پرسینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید دوایف آئی آرزدرج کرلیں اوررہائی میں تاخیری حربے اختیارکیے جا رہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کو یہ نہیں سکھایا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کرو، مریم نواز
جان کے نذرانے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں، آرمی چیف
آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی
پنجاب پولیس کی طرز پر کراچی میں بھی ڈولفن فورس تشکیل دینے کا منصوبہ
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر