
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر درخواست گزار گل زادہ کے وکیل فیصل نقوی نے اپنے دلائل میں کہا کہ وفاقی حکومت نے مینجمنٹ کمیٹی کو ہٹا کر نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پہلی مینجنمنٹ کمیٹی نے بورڈ آف گورنرز تشکیل دیے اور الیکشن کمشنر نے انتخابی شیڈول جاری کیا، وفاقی حکومت نے کسی قانونی جواز کے بغیر پی سی بی کا نیا چیئرمین تعینات کردیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ ذکاء اشرف گریجوائیٹ بھی نہیں ہیں، پی سی بی آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز کے لئے بی اے ہوناق انونی تقاضا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ
درخواست گزار گل زادہ کے وکیل فیصل نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ نئے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس معاملے میں کوئی ایمرجنسی نہیں کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی، گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ کیس کیسے لگ گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے گرمیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News