Site icon بول نیوز

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جاری کردہ روسٹر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کئی ماہ بعد ڈویژن بینچ بحال ہوگیا، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کا ڈویژن بینچ بنادیا گیا، دونوں ججز کریمنل کیسز کی اپیلیں ڈویژن بنچ میں سنیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ٹیکس کیسز کا خصوصی ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا، بیماری کی وجہ سے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل  چھٹی پر چلے گئے، ان کے چھٹی پر جانے کی وجہ سے ہائیکورٹ بینچز میں اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا

روسٹر میں بتایا گیا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سنگل بینچ ختم کرکے ان کا جسٹس بابر ستار کے ساتھ اسپیشل بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی جگہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز ٹیکس سے متعلق بینچ میں شامل ہوگئی ہیں۔

آئندہ ہفتے 8 ججز، 5 ڈویژن بینچ اور 8 سنگل بینچ کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، تاہم ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے تاحکم ثانی ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔

Exit mobile version