Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ جج کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔

اسلام آباد: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس گل حسن سے حلف لیا۔

تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا، فیڈرل شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان، سپریم کورٹ کے ججز افسران، اسٹاف، لاء افسران و دیگر بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق قانون سازی آج ہونے کا امکان