Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت

Now Reading:

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت
Meera

سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے پاکستانی اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔

تفصیلات کے مطا بق عدالت نے اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی اہلکار کے ورانٹ جاری کر دیے ، اس دوران عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کورٹ کا عملہ اداکارہ میرا کا ریکارڈ  فوری  جمع کروائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ذرائع کے مطا بق کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ  فیملی عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے، نہ میں عتیق الرحمان کو جانتی ہوں اور نہ ہی ان سے شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کا کیریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے، اداکارہ میرا کے ناقدین کا کہنا ہے کہ میرا عدالتوں کے چکر میں اس لیے بھی پڑی رہتی ہیں تاکہ وہ خبروں میں جگہ بنا سکیں۔

یا د رہے کہ لاہور کی فیملی کورٹ اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔

Advertisement

اس سے قبل لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں 2 مارچ کو میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

اداکارہ میرا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف نکاح پر نکاح کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور عدنان طارق کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس لیے اس پر فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر