Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد خان کوسالگرہ پرکس نےپیغام بھیج دیا؟

Now Reading:

فواد خان کوسالگرہ پرکس نےپیغام بھیج دیا؟
پاکستانی اداکار

فواد خان کوان کی سالگرہ کی موقع پر بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر جتیش پِلائی نےالفت بھرا پیغام بھیج دیا۔

فواد خان کی 38ویں سالگرہ کےموقع پرپاکستان سے انہیں مداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد  دی ہیں تو دوسری جانب سرحدپار بھی اداکار کی سالگرہ کے موقع پرمعروف بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر نے بھی ایک خوبصورت پیغام لکھا۔

فلم فیئرایڈیٹرجتیش پِلائی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فوادخان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئےانہیں سالگرہ کی مبارکباد بھیجی۔

بھارتی ایڈیٹرکافواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ بھی کہنا تھاکہ  ’ہم جہاں بھی جاتے ہیں آپ کا ایک حصہ اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ بھی یہی کرتے ہوں گے‘۔

جتیش پلائی نےناصرف اپنی انسٹاگرام پوسٹ سےاداکارکو سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی فواد کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

Happy birthday fawad. For all the promises kept and unkept. For all that we saw and didn’t see. For all that we spoke and didn’t speak. For all the magic between the silences. For all the silence between the noise. And for all the magic between the silence and the noise. For everything understated. For underplaying. For allowing memories to refresh themselves. Every single time. Wish you peace of mind and serenity. We carry a piece of you in us everywhere we go. I’m sure you carry a piece of us in your soul too.

A post shared by Jitesh Pillai (@jiteshpillaai) on

Advertisement

فواد خان آج کل فلموں اور ڈراموں کی اسکرین سے غائب ہیں لیکن  ان کے ہر ڈرامے اور فلم کامداحوں کوبے چینی سےانتظار رہتا ہے۔

اداکارنہ صرف لالی ووڈ میں مقبول ہیں بلکہ سرحد پار بھی انہیں بے شمار لوگ پسند کرتے ہیں اور انہیں اسکرین پر دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں۔

فوادخان کےعوام میں مقبول ترین ڈرامہ سیریل ہم سفر اور زندگی گلزار ہے میں اداکاری کو بے حد سراہاگیاتھا۔

Advertisement

انہوں نے 2014 میں بالی ووڈ میں فلم خوبصورت میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے اور بھارتیوں کوبھی اپنا گرویدہ کرلیاجس کے بعد انہوں نے 2016 میں بالی ووڈ کی ایک اور فلم کپور اینڈ سنز میں بھی مرکزی کردارنبھایا۔

سال2016 میں بھارت نےپاکستانی آرٹسٹ کے وہاں جاکرکام کرنے پر  پابندی لگائی جس کے بعد فواد خان بالی وڈ میں دوبارہ کام نہیں کر سکے تھے۔

پابندی کے کچھ سال بعد 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے بعد آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے بھارتی فلمی صنعت میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں پر مکمل پابندی کا اعلان کرنے کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ جو بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

بھارتی بیان کے بعد پاکستان میں بھی ردعمل کا اظہار کیاگیا اورکسی بھی قسم کا بھارتی مواد نشر کرنے  پر پابندی لگادی گئی۔

Advertisement

دوسری جانب فواد خان کے ساتھ فلم خوبصورت میں کردار نبھانے والی بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنےبھی فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر