
ماہرہ خان نے کم سن بچے سے جنسی زیادتی پر مذمت کرتے ہوئے فیصلہ سنا یا ہے کہ ایسے درندوں کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں قاری کی جانب سے دس سالہ کم سن بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان درندہ صفت انسانوں کو ایسی سزا دینی چاہیے کہ معاشرے کےلیے مثال قائم ہوجائے۔
Make an example out of these monsters. Make an example out of these monsters. Make an example out of these monsters. Make an example out of these monsters.
For God’s sake. For our children’s sake. For the sake of the religion we believe in and for the one they so wrongly claim!! https://t.co/pDBitYZTN8— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 28, 2019
ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراس افسوس نا ک واقعے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ خدا کےلیے، ہمارے بچوں کےلیے اور اس دین کےلیے جس پر ہم یقین رکھتے ، ایسے درندوں کو نشان عبرت بنائیں تاکہ مثال بن جائے۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل مانسرہ میں مدرسہ تعلیم القرآن کے قاری شمس الدین نے 10 سالہ بچے کو 100 مرتبہ سے زیادہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، متعدد بار جنسی زیادتی کے باعث بچے کی آنکھوں سے خون بہنے لگا تھا۔
ثانیہ مرزا کی خوبصورتی نے ماہرہ کو متا ثر کر دیا
متاثرہ بچے کے چاچا کا کہنا تھا کہ بھتیجے کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھا، ہوش آنے پر اس نے بتایا کہ 23 دسمبر کو مدرسہ کے ایک قاری شمس الدین نے اسے مدرسے سے دور لے جاکر میرے ساتھ ناصرف زبردستی بدفعلی کی بلکہ جسمانی تشدد بھی کیا، شور شرابہ کرنے پر دو سے تین افراد موقع پر آگئے اور وہ بھی مجھ پر تشدد کرنے لگے۔
واضح رہے کہ ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ اور ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فی الفور مدرسہ کو سیل کردیا تھا۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مانسہرہ میں بچے سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو فوری طور پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News