Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفتی قوی کا ’میرے پاس تم ہو‘کے کرداردانش کی موت پربھرپورٹرول

Now Reading:

مفتی قوی کا ’میرے پاس تم ہو‘کے کرداردانش کی موت پربھرپورٹرول

معروف ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط نے بہت سے مداحوں کوحیرت میں مبتلا کر دیا تو وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس ڈرامے کے ’پلاٹ ٹوئسٹ‘ پر صارفین مسلسل تبصروں میں مصروف نظر آئے۔

ڈرامے کا اختتام ہوتے ہی سوشل میڈیا ٹرولز متحرک ہوگئے اور طرح طرح کے مزاحیہ پوسٹس اور تبصروں نے بھی خوب رونق لگائی۔

اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر مفتی قوی بھی میدان میں آئے اور ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار دانش کی ڈرامے میں موت پر ٹرولنگ میں پیش پیش رہے۔

ڈرامے میں دانش کی موت کا سین آن ائیر ہوا تو مفتی قوی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دانش کیلئے حقیقی جذبات کو دیکھتے ہوئے اپنا موبائل فون اٹھا لیا اور دانش کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے خوب دعائیں مانگیں اور ساتھ ہی دانش سے بے وفائی کرنے والی مہوش کیلئے صبرواستقامت کی بھی دعا کی۔

اس موقع پر مفتی قوی کے ساتھ کئی لوگ موجود تھے جو اس ٹرولنگ کا حصہ بنے۔ سوشل میڈیا پر مفتی قوی کی جانب سے کیے جانے والا مذاق خوب وائرل ہورہا ہے۔

Advertisement

یہ پہلی دفعہ نہیں کہ یہ ڈرامہ خبروں کی زینت بنا ہے۔ ’میرے پاس تم ہو‘ کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اس نے مقبولیت کے تمام گذشتہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں جبکہ ڈرامے کےرائٹر خلیل الرحمان قمر خواتین سے متعلق اپنے بیانات پر تنقید کی زد میں رہے ہیں۔

اس سے پہلے ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط روکنے کیلئےاپیل بھی کی گئی تھی جسے بعد میں عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

ڈرامے کو پسند اور ناپسند کرنے والے Danish#، #MPTH، #میرے_پاس_تم_ہو، اور  #MerePaasTumHoسمیت ایسے کئی ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے۔

ان ٹرینڈ کو دلچسپ تخلیقی صلاحیت رکھنے والے صارفین کی میمز اور مزاحیہ ٹویٹس نے بنا دیا ہے۔ جیسے بعض پوسٹس میں صارفین نے دانش کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کیا کہ ’دانش جانتا تھا سکون صرف قبر میں ہی ملے گا۔‘ یہ تبصرہ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ایک حالیہ بیان کے پسِ منظر میں کیا۔

Advertisement

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مالک  نے اپنے  ٹویٹ میں لکھا کہ: ’آخری مرتبہ اتنا گیم آف تھرونز کے بارے میں سنا تھا۔۔۔ مجھے فخر ہے کہ ہماری صنعت کہاں پہنچ گئی ہے۔

تاہم ان کے اس ٹویٹ کو صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا۔ کچھ لوگوں نے تو ان کے مؤقف کی تائید کی جبکہ بعض کہ خیال تھا کہ یہ موازنہ ’کچھ

زیادہ ہو گیا ہے۔‘

کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ اس بات میں کچھ حد تک صداقت بھی ہے کیونکہ گیم آف تھرونز اور میرے پاس تم ہو دونوں کی آخری قسط نے بہت سے لوگوں کو مایوس کر دیا۔

ایوان اور کھیل کے میدان تک ’میرے پاس تم ہو‘ پر تبصرے

پاکستان کے ایوان میں بیٹھے کچھ لوگ بھی ڈرامے کے سحر میں مبتلا  دکھائی دیے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں چینل اور اس ڈرامے پر کام کرنے والی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

انھوں نے ایمازون اور نیٹ فلکس سے یہ گذارش بھی کی ہے کہ وہ پاکستان کے ڈراموں اور فلموں میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ ’انڈیا کے ذہن اور موسیقی کے مقابلے پاکستان میں برتر ہے۔ اس سلسلے میں انہیں پچھتاوا نہیں ہوسکتا۔

کرکٹر دانش کنیریا کو بھی ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط نے پریشان کر رکھا ۔ جب ایک پوسٹ میں ایک صارف نے لکھا کہ ’دانش کنیریا کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا‘ تو پاکستان کے لیے کھیلنے والے سابق لیگ سپینر بھی میدان میں آ گئے۔

انھوں نے جواب میں کہا: ’یہ کیا فضول بات ہے؟ میں زندہ ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ آیا کسی نے یہ پوسٹ سچ میں کی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر