Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر، خواجہ سرا جولی خان کی کہانی کہانی سُن کر میرا دل ٹوٹ گیا

Now Reading:

علی ظفر، خواجہ سرا جولی خان کی کہانی کہانی سُن کر میرا دل ٹوٹ گیا
علی ظفر

پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے خواجہ سرا جولی خان کی کہانی پر افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے گزشتہ روز سماجی کارکن خواجہ سرا جولی خان کی کہانی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جولی خان کی کہانی سُن کر میرا دل ٹوٹ گیا۔

Advertisement

گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں جولی خان نامی سماجی کارکن خواجہ سرا بتا رہا ہے کہ پوری دُنیا کو قرنطینہ میں رکھنے سے اُن کی زندگیوں پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں خواجہ سرا جولی خان نے کہا کہمعاشرہ اب قرنطینہ میں گیا ہے تو اِس وجہ سے سب کو پریشانی ہو رہی ہے لیکن ہمارے لیے یہ نئی بات نہیں ہے کیونکہ ہم تو پہلے سے قرنطینہ میں رہ رہے ہیں۔

خواجہ سرا جولی نے کہا کہ ہم کونسا اپنے گھروں میں  اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ رہ رہے ہیں اور کونسا ہمارے بہت زیادہ دوست احباب ہیں۔

جولی نے بتایا کہ معاشرے میں کوئی ہمیں ایک دوست کی حیثیت سے قبول نہیں کرتا، اِس لیے ہم تو پہلے سے ہی قرنطینہ میاور ں رہ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے جانے والے وائرس کی وجہ سے اب پوری دنیا قرنطینہ جیسی مشکل کو دیکھ ر ہی ہے، اب آپ لوگ محسوس کریں کہ سب سے الگ رہ کر ہم کیسا محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے لیے تو یہ جنگ لڑنا بہت آسان ہے کیونکہ ابھی تو آپ لوگوں کے پاس کوئی تعصب نہیں ہے۔

جولی خان نے بتایا کے اگر قرنطینہ میں رہتے ہوئے اگر آپ یہ سب سوچیں کہ میرے پاس گھر نہیں ہے، ماں باپ نہیں ہیں، پیسہ نہیں ہے، کھانے کو رزق نہیں ہے، نوکری نہیں ہے، تعلیم نہیں ہے تو آپ لوگ کیسا محسوس کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اِس معاشرے میں بہت سے مسائل ہیں، اِس معاشرے میں نہ تو انسانیت ہے، نہ عدل ہے، نہ انصاف ہے، نہ تمیز ہے، نہ شعور ہے لیکن اگر اِس معاشرے میں اسلام اور انسانیت آجائے گی تو ہمارا خوف ختم ہوجائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ دنیا میں خدا بنے بیٹھے ہیں اور بھول گئے ہیں کہ اُن کو مرنا ہے تو یہ کورونا وائرس اُن کو یہ احساس دلانے آیا ہے تُم اللّہ کے سامنے کچھ بھی نہیں ہو۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے ویڈیو کی کیمشن میں لکھا کہ ہماری اجتماعی ذمہ دای بنتی ہے کہ ہم معاشرے میں تمام خواجہ سراؤں کو برابری اور محبت کا احساس دلائیں کیونکہ ’سب کو اللّہ نے بنایا ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر