Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وقار زکا کی کریپٹوکرنسی کو لیگل کروانے کی مہم رنگ لے آئی

Now Reading:

وقار زکا کی کریپٹوکرنسی کو لیگل کروانے کی مہم رنگ لے آئی

وقار زکا پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جا نا مانا نام ہیں ، جو پاکستان میں منفرد اور مقبول ترین رئیلٹی شو لاتے ہیں اور پھر چھا جا تے ہیں۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ وقار زکا سے متعلق ایک اچھی خبر آئی ہے لیکن اس کا تعلق شو بز سے نہیں بلکہ معاشیات کے میدان سے ہے۔

وقار زکا وہ پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں جنھوں نے کرپٹو کر نسی پر عائد پابندی کے خلا ف قانو نی راستہ اپناتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا اور کیس دائر کیا۔

نوجوانوں کے مقبول میزبان نے مو قف اختیا ر کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی ناانصافی اور آئین کے منافی ہے، ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے قومی مفاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وقار زکا نے کریپٹوکرنسی کو لیگل کروانے کے لیے مہم کا جو آغاز کیا تھا ، اس سلسلے میں آج سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔

Advertisement

Cryptocurrency case updates

Gepostet von Waqar Zaka am Dienstag, 29. September 2020

Advertisement

محترم جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کیس سنا، اور دونوں فریقین نے اپنے اپنے دلائل پیش کیے۔

کریپٹو کرنسی کے حوالے سے وقار زکا کی اپیل پرسندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک سے جواب طلب کر لیا ہے اور اس سلسلے میں اگلی سماعت کی تاریخ 5 نومبر ہے۔

واضح رہےکہ سپر ہٹ رئیلٹی شوز کے میزبان وقا زکا نے گزشتہ سال  عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی جس کا تعلق پاکستان کے نو جوانوں کے مستقبل اور انھیں پڑھا ئے جانے والے پرا نے نصاب سے تھا۔

انھوں نے عدالت میں دائر اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ میں نویں جماعت  کے کمپیو ٹر سائنس کے اسٹو ڈنٹس کو صدیو ں پرا نا نصاب پڑھا یا جا رہا ہے ، جس میں مو جودہ دور سے منسلک کوئی سا ئنسی اپ ڈیٹ نہیں لہذا نو جوانوں کے مستقبل کا خیال رکھتے ہوئے سندھ بو رڈ نصاب کو جدید دور کے عین مطابق ترتیب دے۔

اس درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے با لآخر وقار زکا کی سن لی گئی تھی اور سندھ ٹیکس بک بورڈ جام شورو نے ایک پریس ریلیز جاری کی ، جس کے مطابق نویں جماعت کے بچوں کےلئے کمپیو ٹر سائنس کی بک مو جودہ دور کے مطابق اپ ڈیٹ کرکے 2020-21 کے سیشن کےلئے شائع کی جانی تھی ، جو عنقریب اسٹوڈنٹس کو دستیاب ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر