
صوبائی وزیر جنگلات تیمور تالپور نے کہا کہ صوبے بھر میں آج 2 لاکھ پودے لگانے کا پلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جنگلات تیمور تالپور نے بینظیر بھٹو پارک میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو ہرا بھرا کرنے کے لیے آج 14 اگست کے دن شجرکاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں ایک لاکھ درخت لگانے کا پلان کیا ہے ، بینظیر بھٹو پارک میں گزشتہ سال کی شجرکاری کے پودے اب بڑے ہوچکے ہیں ، کراچی میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے ہیں ، قبضے خالی کرانے کے لیے کریک ڈاؤن کیا ہے۔
صوبائی وزیر جنگلات نے کہا کہ صوبے میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے کی شکایات ہیں ، صوبے بھر میں محکمہ جنگلات کی زمینوں سے قبضے خالی کرائیں گے ، پیپلز پارٹی قیادت کا حکم ہے کہ صوبے میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے کو خالی کرانا ہے۔
تیمور تالپور نے کہا کہ کے پی کے میں بلین ٹری پلانٹیشن میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ، کے پی میں بلین ٹری پلانٹیشن کرپشن کیس نیب کے پاس تحقیقات کے لیے گیا لیکن نیب نے بلین ٹری پلانٹیشن کرپشن کیس کی تحقیقات روک رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری پلانٹیشن کرپشن میں پی ٹی آئی کے علاوہ دوسری جماعت کے لوگ ہوتے تو نیب انہیں گرفتار کرچکا ہوتا ، وزیراعظم نے سائکل پر دفتر جانے کا اعلان کیا تھا لیکن اب مرسیڈیز کو بھی چھوڑ کر ہیلی کاپٹر میں گھومتے ہیں۔
صوبائی وزیر جنگلات تیمور تالپور نے کہا کہ گورنر سندھ کے کتے بھی سرکاری لینڈ کروزر میں پروٹوکول میں گھومتے ہیں ، انہوں نے کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- تیمور تالپور
- صوبے بھر میں آج 2 لاکھ پودے لگانے کا پلان کیا ہے، تیمور تالپور
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News