Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب میں سنگل ہوں، اداکارہ فریال محمود کا انکشاف

Now Reading:

اب میں سنگل ہوں، اداکارہ فریال محمود کا انکشاف

گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں اچانک شادی کرنے والی اداکارہ فریال محمود کا  کہنا ہے کہ وہ اب سنگل ہیں لیکن کسی کو بتاتی نہیں ہیں کیونکہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ وہ سنگل ہیں لیکن کسی کو یہ بات بتانا نہیں چاہتیں۔

اس شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے ان سے اس سوال کی تصدیق انہی کے انداز میں چاہی، انہووں نے سوال کیا کہ  میں اب سنگل ہوں لیکن یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی کیونکہ یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔

فریال نے میزبان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے جواب دیا کہ بالکل یہ سچ ہے، میں سنگل ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا اس موضوع پر کسی قسم کی گفتگو ہونی چاہئیے۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میرا مشاہدہ کریں گے تو لگے گا کہ میں سنگل ہوں۔

Advertisement

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ چاہیں گی تب ہی لوگوں کو پتہ چلے گا، انہیں نہیں لگتا کہ لوگوں کو خود سے متعلق سب کچھ بتانا چاہئیے۔

اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، لیکن اگر انسٹاگرام پر اداکارہ کے اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کو مکمل طور پر بند کیا ہوا ہے۔

اداکارہ کے اس بیان نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی گفتگو میں واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے یا انہوں نے اپنی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

خیال رہے فریال محمود کی شادی اداکار دانیال راحیل سے مئی 2020 میں ہوئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر