Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری دنیا میں پاکستان کے مردوں کیخلاف نفرت پھیل رہی ہے، رابی پیرزادہ

Now Reading:

پوری دنیا میں پاکستان کے مردوں کیخلاف نفرت پھیل رہی ہے، رابی پیرزادہ

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ امریکا میں ہر 30 سیکنڈ میں ایک ریپ ہوتا ہے مگر اس وقت پوری دنیا میں پاکستان کے مردوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔

انہوں نے مینارِ پاکستان واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

سابقہ گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ امریکا میں ہر 30 سیکنڈ میں ایک جسنی زیادتی کا کیس سامنے آتا ہے، مگر اس وقت پوری دُنیا میں پاکستان کے مردوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ ہر پلیٹ فارم پر یہ ثابت کیا جارہا ہے کہ ان 400 آدمیوں میں ایک بھی کسی کا بھائی یا بیٹا نہیں تھا بلکہ سب جانور تھے۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نہیں مانتی کہ وہاں موجود ہر آدمی بُرا تھا، پاکستان میں کچھ غلط ذہنیت کے لوگ ضرور ہیں مگر سب غلط نہیں۔

سابقہ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے میری قوم کے بھائیوں، بیٹوں سے پیار ہے، میں ان کی عزت کرتی ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یا اللّہ، ہماری بہنوں بیٹیوں کو محفوظ اور صحیح راستے پر چلا، جو مرد غلط ہیں انہیں احساس ہو کہ ایسے کاموں سے صرف لڑکی کی ہی نہیں بلکہ لڑکوں کی عزت بھی خراب ہوتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ پاکستان میں ریلیز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر