سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بالی ووڈ میں 30 سالہ کیریئر پر ایک ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جو ممکنہ طور پر ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔
ایک نیوز پورٹل کے مطابق اس ڈاکیومینٹری کو سیریز کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں ان کے خاندان، ساتھی اداکاروں، ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور ساتھیوں کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔
اس ڈاکیومینٹری میں ان کی سپر اسٹار حیثیت، تنازعات، باکس آفس کے ہٹس، ان کی رومانی داستانیں اور پیشہ ورارنہ رقابتیں سب کچھ شامل کی جائیں گی۔
نیوز پورٹل نے مزید بتایا کہ ایک ٹیم نے اس حوالے سے ایک بڑے او ٹی ٹی سے اس اہم پروجیکٹ کے پریمیئر کے لئے بات چیت بھی شروع کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News