Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ صدف کنول نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟

Now Reading:

اداکارہ صدف کنول نے علیزے شاہ سے معافی کیوں مانگی؟

معروف اداکارہ صدف کنول نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک بیان پر اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگی تھی۔

صدف کنول نے حال ہی میں اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ ایک شو میں شرکت کی۔

اس دوران صدف کنول نے میزبان کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے علیزے شاہ سے اپنے ایک بیان پر باقاعدہ معافی مانگی تھی۔

اداکارہ صدف کنول نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شو میں بطور مہمان شریک تھیں اور اُن سے ایک ایسا سوال کیا گیا تھا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جنہیں وہ اپنے شوہر کے ساتھ اداکاری کرتے نہیں دیکھ سکتیں۔

 انہوں نے کہا کہ اُنہیں مجبوراً کسی ایک اداکارہ کا نام لینا پڑا اور انہوں نے کہہ دیا کہ وہ اپنے شوہر شہروز سبزواری کو کبھی علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ اُن کا کسی کو تکلیف پہنچانے یا دل توڑنے کا ارادہ نہیں تھا، اُنہیں مجبوراً ایسا کرنا پڑا تھا جس کے لئے انہوں نے بعد میں علیزے شاہ کو باقاعدہ فون کال کر کے معافی بھی مانگی تھی۔

صدف کنول نے بتایا کہ اب اُن کے اور علیزے شاہ کے درمیان تعلقات بہتر ہیں، اُن کے اور علیزے شاہ میں اب کوئی ناراضی نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر