Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزادی ڈیانا کی بے عزتی، جمائما خان نے نیٹ فلکس سے علیحدگی اختیار کرلی

Now Reading:

شہزادی ڈیانا کی بے عزتی، جمائما خان نے نیٹ فلکس سے علیحدگی اختیار کرلی

برطانوی  شہزادی لیڈی ڈیانا کی کردار کشی پر مبنی اسکرپٹ کے سبب جمائما خان نے  نیٹ فلکس  شو ’دی کراؤن‘ کے خالق ٹونی مورگن کے ساتھ بریک اپ کے بعد شو کی حمایت  بھی واپس لے لی ہے۔

47 سالہ  جمائما خان کوشو کے مصنف ٹونی مورگن کی مشاورت کے لیے رکھا گیا تھا تاہم  انہوں نے   شوکے اسکرپٹ کا کریڈٹ لینے سے بھی انکار کردیا کیونکہ شو کی کہانی  میں ڈیانا کے کردار کو عزت و احترام سے نہیں دکھایا جارہا تھا۔

جمائما خان نے مورگن کے ساتھ گزشتہ سال ستمبر سے اس سال فروری تک شہزادی ڈیانا کے ہارٹ سرجن  حسنات خان اور دودی فائید کے ساتھ تعلقات  سمیت مارٹن بشیر کے ساتھ سنسنی خیز انٹرویو جیسی کہانیوں پر مل کر کام کیا تھا۔

دوسری جانب ’دی کراؤن‘ شو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمائما خان آغاز سے ہی شو کی پرستار اور حمایتی رہی  ہیں تاہم ان سے کبھی بھی بطور مصنفہ معاہدہ نہیں کیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ  پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان اب اپنی فلم پروڈکشن کمپنی چلاتی ہیں ۔

Advertisement

عمران خان اور جمائما کی شادی 1995 میں ہوئی تھی تاہم دونوں میں 9 سال بعد طلاق ہوگئی تھی۔

شہزادی ڈیانا نے 1996 اور 1997 میں دو مرتبہ اس جوڑے کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر