بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر، جن کی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کی تمام معروف شخصیات نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا تھا۔
وہیں دوسری جانب ان رسومات میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور انڈسٹری کے معروف اداکار دھرمیندر کی عدم شرکت نے کئی سوال کھڑے کر دیئے تھے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں امیتابھ بچن کی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شکت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے کورونا سے بچاؤ کی پالیسی اپناتے ہوئے آخری رسومات میں شرکت کرنے سے گریز کیا تھا جبکہ امیتابھ بچن اپنی بیٹی کے ساتھ لتا جی کے گھر گئے تھے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی تھی۔
علاوہ ازیں اداکار دھرمیندر کی بھی آخری رسومات میں غیر مودگی کے متعلق رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکار 2 بار جانے کے لئے تیار ہوئے تھے لیکن ہمت نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہیںنجاسکے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار دھرمیندر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان میں ہم سب کو چھوڑ کر جاتا ہوا دیکھنے کی ہمت نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ لتا جی انہیں تحائف بھیجا کرتی تھیں اور اکثر حوصلہ اگزائی کے پیغامات بھی بھیجا کرتی تھیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے انتقال سے پہلے تک ان دونوں کے درمیاں بات چیت ہوا کرتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News