Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وِل اسمتھ کا کرس کو مُکا مارنا، آسکر ایوارڈ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

Now Reading:

وِل اسمتھ کا کرس کو مُکا مارنا، آسکر ایوارڈ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

امریکی اداکار وِل اسمتھ کا کامیڈین کرس راک کو مُکا مارنا آسکر ایوارڈ کو شہرت کی نئی بلندیوں پر لے گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن میٹرز پر ریٹنگ کے لحاظ سے ہر گزرتے سال کے ساتھ ڈوبنے والے آسکر ایوارڈ کی براہ راست تقریب میں ول اسمتھ کی جانب سے کرس راک کو مُکا مارنے کی ہی دیر تھی کہ یہ ایوارڈ شو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

ول اسمتھ نے اسٹیج پر کرس راک کو مُکا مار کر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا دی اس سال ایک مکے نے اس شو کی ریٹنگز میں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سال کی ریٹنگ ٹیلیویژن اکیڈمی ایوارڈز کی تاریخ دوسری بڑی ریٹنگ ہے۔

براڈ کاسٹر ABC کی جانب سےجاری کیے گئے ناظرین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ایوارڈ شو زیادہ دیکھا گیا ہے۔

Advertisement

ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال 9.85 ملین ناظرین نے یہ شو لائیو دیکھا تھا جبکہ اس سال تقریباً 15.36 ملین امریکیوں نے دیکھا ہے۔

اس سے قبل ول اسمتھ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک معذرتی پیغام جاری کیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Will Smith (@willsmith)

Advertisement

جس میں انہوں نے کہا کہ میں آپ سے عوامی طور پر معافی مانگتا ہوں کرس، میں غلط تھا اور اب میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور میری حرکت ایک ایسے شخص کی طرح نہیں تھی جیسا بننے کی میں کوشش کرتا ہوں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ول اسمتھ نے لکھا کہ تشدد کسی بھی صورت میں ہو وہ زہریلا اور تباہ کن ہے، کل رات کے اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔

انہوں نے اپنے معذرتی پیغام میں مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ مذاق کرنا آپ کا کام ہے لیکن جاڈا کی طبی حالت کے بارے میں ایک لطیفہ میرے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور میں نے جذباتی طور پر ردعمل ظاہر کیا۔

گزشتہ روز بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے ہالی ووڈ ہیرو وِل اسمتھ نے بیوی کا مذاق کرنے والے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔

فلمی دنیا کے نامور ترین ایوارڈز آسکرزکی 94 ویں رنگا رنگ تقریب کے دوران ایک ایسا لمحہ بھی آیا جس نے دیکھنے والوں کو پہلے حیران پھر پریشان کر دیا۔

Advertisement

تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک نے مہمانوں کو ہنسانے کی کوشش میں اپنے روایتی انداز میں وِل اسمتھ کی بیوی جیڈا پنکٹ اسمتھ کے بالوں کی کٹنگ کے انداز کا مذاق اڑایا اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز بھی دے دی ۔

Advertisement

اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔

کامیڈین کرس راک کے اس مذاق پر ول اسمتھ آپے سے باہر ہوکراسٹیج پر آئے اور کامیڈین کو تھپڑ دے مارا اور پھر واپس اپنی نشست پر جاکر بیٹھ گئے۔

یاد رہےکہ 94 ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ  فلم ”کنگ رچرڈ” پر ول اسمتھ کے نام رہا، جبکہ جیسکا چیسٹین نے ‘دی آئیز آف ٹمی فائے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر