ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کلین چِٹ مل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے نے آریان خان کو ممبئی کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا تھا لیکن اُنہوں نے سوالات کے جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوال پر کہا کہ معذرت میں تبصرہ نہیں کر سکتا اور میں این سی بی میں نہیں ہوں، این سی بی حکام سے بات کریں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے کلیئر کر دیا ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز شپ پر جاری پارٹی پر چھاپہ مارا کر 10 افراد کو گرفتار کیا تھا ،جن میں شاہ رخ خان کا بیٹا بھی شامل تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارروائی کے دوران کروز شپ سے منشیات بھی قبضے میں لی گئی تھی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کی گئی تھی۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے اس کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے کئی روز تک پوچھ گچھ بھی کی۔
اس کیس میں تین لڑکیوں سمیت دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News