Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منال خان اور امل کی بارش انجوائے کرتے ویڈیو وائرل

Now Reading:

منال خان اور امل کی بارش انجوائے کرتے ویڈیو وائرل

پاکستان کی نامور اداکارہ منال خان اور ان کی بھانجی امل منیب کی بارش انجوائے کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں منال خان نے اپنی گود میں امل کو اٹھایا ہوا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

Advertisement

ویڈیو میں ایمن خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے اور بیک گراؤنڈ میں منیب بٹ کو بھی یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ آج امل کا اسکول کا پہلا دن مکمل ہوا ہے۔

اس ویڈیو میں بارش کے ساتھ بہت تیز ہوا بھی چل رہی ہے اور منیب بٹ انہیں اند آنے  کا کہہ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل تابش ہاشمی نے اداکار آغا اور حنا الطاف کو اپنے شو میں مدعو کیا تھا، اس دوران انہوں نے منال خان کا کائلی جینر کی انسٹا اسٹوری کو بے دریغ چوری کرنے کا موضوع اٹھایا اور اداکارہ کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹرول کیا تاہم، آغا اور حنا نے اس پر خاموشی اختیار کی۔

Advertisement

تابش کا منال خان کو ٹرول کرنے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

گزشتہ دنوں تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ کیمرے پر آنے کا خواہش مند نہیں تھا اور نہ ہی مشہور ہونا چاہتا تھا۔

ایک انٹریو کے دوران انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک نوکری سے کیا تھا لیکن اس وقت بھی سائیڈ پر لائیو شوز کرتا تھا تاہم کیمرے پر آنے کی خواہش نہیں تھی۔

Advertisement

تابش ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ دوسروں کو ہنسانے والا انسان کبھی سنجیدہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی سنجیدہ کام کرسکتا ہے اور آفس والے بھی اسے سنجیدہ نہیں لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹی وی پر نہیں آنا چاہتا تھا۔

اسٹینڈ اپ کامیڈین نے کہا کہ کینیڈا جانے سے پہلے سوچا کہ کچھ ایسا کرنا چاہئیے جس سے لوگوں کے دلوں میں میری جگہ بن جائے تاہم ٹی وی پر آنے کی خواہش نہیں تھی البتہ اسٹیج پر پرفارم کرکے لطف اندوز ہوتا تھا۔

میزبان تابش کا کہنا تھا کہ کینیڈا جانے سے پہلے اداکار ظفر علی نے مجھے ایک موقع دیا اور مجھ پر جوا کھیلتے ہوئے ایک شو ڈیزائن کیا جس میں ہمیں کامیابی مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ لائیو شو میں میری کارکردگی سوالوں پر انحصار نہیں کرتی بلکہ یہاں تک آنے کے لیے میں نے 16 سے 17 سال تیاری کررکھی تھی، سوال صرف اس لیے دیے جاتے ہیں، اگر کبھی کوئی سوال ذہن میں نہیں آئے تو ایک آدھ سوال دیکھ لوں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راکھی ساونت کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر