پنجاب حکومت نے مبینہ طور ہم جنس پرستی پر مبنی متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پنجاب میں نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں فلم کے پرڈیوسر سرمد سلطان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش پنجاب میں نہیں کرسکتے۔
محکمہ اطلاعات وثقافت کے بیان کے مطابق فلم کے حوالے سے بے حد شکایات موصول ہورہی ہیں، اسی لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان کے سینسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دے دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News