Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیل الرحمان قمر کا اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

خلیل الرحمان قمر کا اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم انکشاف

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کو کہتا ہوں کہ سال بھر مجھ پر حکم چلاؤ لیکن کچھ دن خود کو میرا غلام بھی سمجھو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنی بیوی سے کہتا ہوں کہ وہ ابھی نادان ہے اس لیے اسے کسی ایسی عورت سے دوستی نہیں کرنی چاہیے جس کا بریک اپ یا طلاق ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ طلاق یافتہ خواتین بُری عورتیں ہوتی ہیں مگر طلاق یافتہ عورتیں آپ کی خوشی میں کبھی خوش ہو ہی نہیں ہوسکتیں کیونکہ جو آپ کے پاس ہے وہ انہیں کھوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا اپنی اہلیہ کو طلاق یافتہ خواتین کے ساتھ دوستی نہ رکھنے کا مشورہ

Advertisement

معروف ڈراما ساز نے ہراسانی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ایک لڑکی کسی لڑکے کو پسند کرتی ہے اور وہ اسے گھورتا ہے تو یہ ہراسانی نہیں لیکن اگر ایک لڑکی کو ایسا لڑکا گھورتا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتی تو یہ ہراسانی ہے، یہ بالکل فضول بات ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ میں اکثر اپنی بیوی کو کہتا ہوں کہ مجھ پر سارا سال حکومت کرو لیکن چار پانچ دن میرے غلام بن جاؤ تاکہ میں بھی اپنی انا کی تسکین کر سکوں اور خود کو غالب آدمی کی طرح محسوس کر سکوں۔

یہ بھی پڑھیں: کماتا ضرور ہوں مگر پیسے کا حساب کتاب اہلیہ رکھتی ہیں، خلیل الرحمٰن قمر

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ شادی کے بعد مرد اپنی دلہن کو ہمیشہ یہ کہتا ہے کہ میری ماں کی عزت کرنا۔ ایسا کیوں؟ کیا آپ کی والدہ پہلے سے ہی عزت کی مستحق نہیں جو آپ بیوی سے یہ کہہ رہے ہوتے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی ڈھونڈ لی
اداکارہ ایمن خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر