Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنت مرزا نے معروف شخصیت کی چیٹ لیک کردی؛ اسکرین شاٹس وائرل

Now Reading:

جنت مرزا نے معروف شخصیت کی چیٹ لیک کردی؛ اسکرین شاٹس وائرل

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے معروف شخصیت کی چیٹ لیک کردی ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں پری زاد ڈرامے اور ہم کہاں کے سچے تھے میں مرکزی رول آفر ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ انہیں پری زاد ڈرامے میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے لیلیٰ صبا کا رول آفر ہوا۔ یہ رول عروہ حسین نے ادا کیا۔ جبکہ عمیرہ احمد کے مقبول ترین ڈرامے ہم کہاں کے سچے تھے میں انہیں وہ کردار آفر ہوا جو کبریٰ خان نے ادا کیا۔ کبریٰ نے ڈرامے میں مشعل نامی لڑکی کا کردار ادا کیا جو کہ ماہرہ خان کی کزن ہوتی ہے۔

   جنت مرزا کے اس بیان کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب ٹرول کیا گیا۔

تاہم حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دونوں ڈراموں کی پروڈکشن ٹیمز کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس کو شیئر کیا ہے۔

Advertisement

اسکرین شاٹس کو شیئر کرتے ہوئے جنت مرزا نے لکھا ہے کہ کبھی بھی نہیں چاہتی تھی کہ یہ سب شیئر کروں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مناسب نہیں ہے. تاہم مجھ پر کی جانے والی ٹرولنگ کے باعث یہ شیئر کرنے پڑے۔

 ٹک ٹاکر نے لکھا کہ کسی پرٹرول کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ کی وجہ سے دوسرے شخص کا ذہنی سکون کس حد تک تباہ ہو رہا ہے۔ یا آپ کم از کم کسی آفیشل سے اس بارے میں تصدیق کرلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر