Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

Now Reading:

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟
بالی ووڈ

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو بھارتی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی قرار دیا جاتا ہے۔

یہ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے اور ایک دوسرے کے لئے تعریفی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ گزارے کئے خوبصورت لمحات کا بھی اشتراک کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس جوڑے کے متعلق ایک بین الاقوامی ذرائع ابلاغ عامہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مبینہ طور پر اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ پہلے ہی اپنے دوسرے سہ ماہی میں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں۔

Advertisement

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا اور ویرات کو حال ہی میں شہر کے ایک میٹرنٹی کلینک میں جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جہاں میڈیا کے لوگوں سے انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر نہ کرنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی ، اور جلد ہی باضابطہ اعلان کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

انوشکا اور ویرات نے سال 2017 اٹلی میں شادی کی اور سال 2021 میں انہوں نے اپنی پہلی بیٹی وامیکا کا استقبال کیا۔

بطور ماں اپنے ایک پرانے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ اس عمل نے انہیں اندرونی طور پر ایک بہت زیادہ خود اعتماد فرد بنا دیا ہے، وہ ایک شخصیت کے طور پر خود کو بہت زیادہ پر اعتماد محسوس کرتی ہیں ۔

انہوں نے کہا تھا کہ خود کے بجائے ایک دوسرے انسان کی دیکھ بھال کرنا اور اپنے بچے کو ہر چیز میں فوقیت دینا، یہ ایک بہت حقیقی چیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے لئے سب کچھ خود کرتی ہیں اور انہیں ایسا کرنے میں بہت مزہ آتا ہے کیونکہ یہ تعلق بہت خاص ہے اور وہ اس سے بہت خوش ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر