Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سجل علی نے ایوارڈ کی تقریب پر کیا اپنے تحفظات کا اظہار

Now Reading:

سجل علی نے ایوارڈ کی تقریب پر کیا اپنے تحفظات کا اظہار
سجل علی

سجل علی نے ایوارڈ کی تقریب پر کیا اپنے تحفظات کا اظہار

سجل علی کا نام پاکستان شوبز انڈسٹری میں کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ ایک خوبصورت ماڈل اور انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا ہے۔

سجل علی آنگن، یقین کا سفر، یہ دل میرا، صنف آہن، عشق لا اور کچھ انکہی جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے لیے بے حد شہرت رکھتی ہیں۔ شاندار اداکار ہ نے حال ہی میں نجی ایوارڈ کی تقریب میں نامزدگیوں اور ایوارڈ  کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاکر ایک طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایوارڈ شو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فن اور فنکار کو سراہنے بہترین طریقہ ہے تاہم انہوں نے ایوارڈ کے منظمین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم آپ انہیں تو ایوادڑ کی نامزدگیوں میں شامل کریں جنہوں شاندار کام کیا ہے۔ سجل علی نے بھی ایل ایس اے کے انتخاب کے عمل کے حوالے سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا، انہوں نے ایل ایس اے کو مشورہ دیا کہ نامزدگیوں میں مہوش حیات، زارا نور عباس اور اشنا شاہ جیسی محنتی اداکاروں پر غور کیا جائے، جنہوں نے قابل ذکر پراجیکٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انسٹاگرام اسٹوری پر ایوارڈ شو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سجل علی نے لکھا، ’’ایوارڈ شوز فن اور فنکاروں کو سراہنے اور بطور اداکار ہماری حوصلہ افزائی کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ میں لکس اسٹائل ایوارڈز اور ان کی جیوری سے درخواست کرتی ہوں کہ کم از کم ان لوگوں کو نامزد کریں جنہوں نے شاندار کام کیا ہے۔ یہ ایک فنکار کے طور پر میرے لیے بہت مایوس کن ہے کہ LSA معمول کے مطابق دوسرے فنکاروں کو نظر انداز کرتا ہے جو بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر مہوش حیات جنہوں نے لندن نہیں جاؤں گی میں زبردست کام کیا تھا، اسی طرح بادشاہ بیگم کے لیے زارا نور عباس اور حبس کے لیے اشنا شاہ۔ جیوری کے ارکان کون ہیں، کیا وہ ہمارے شوز بھی دیکھتے ہیں؟ یا وہ صرف یہ منتخب کرتے ہیں کہ کون مقبول ہے؟ ایوارڈ نہ جیتنا ایک الگ بات ہے لیکن صرف نظر انداز کر دیا جانا چاہے آپ نے بہت اچھا کام کیا ہو، نہ صرف ایک فنکار کے لیے بلکہ سب کے لیے دل توڑ دینے والا عمل ہے۔

Advertisement

سجل علی نے ایوارڈز میں معاون اداکاروں کی کیٹیگری کو شامل کرنے پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا ہمارے پاس اس ضمن میں کئی شاندار اداکار ہیں جو اپنی شمولیت سے ڈرامے کو مضبوط بناتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دیگر ان محنتی لوگوں کے لیے بھی آواز اٹھائی جن میں تکنیکی ماہرین اور تخلیقی عملہ شامل ہے جو پروڈکشن میں اپنا غیر معمولی حصہ ڈالتے ہیں۔ سجل علی کی انسٹاگرام پوسٹ یہاں پر پیش کی جارہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر